21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںگراں فروشی اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر4قصابوں کی دوکانات...

گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر4قصابوں کی دوکانات کو سیل کر کے بھاری جرمانے عائد

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد فصیح اسحاق عباسی نےگراں فروشی اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر4قصابوں کی دکانوں کو سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ 3قصابوں کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے ۔

شہریوں کی جانب سے قصابوں کے خلاف زائد نرخوں پر گوشت بیچنے کی مسلسل ملنے والی شکایات پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد فصیح اسحاق عباسی نے فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ ملتان روڈ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر 4قصابوں کی دوکانات کو سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کر دئیے، جبکہ اے سی ڈیرہ کی جانب سے تمام قصابوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخوں کو من وعن تسلیم کریں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

- Advertisement -

تمام قصاب سرکاری ذبح خانہ میں جانوروں کو ذبح کریں ، انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر دورے جاری رکھے گی اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419164

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں