نیویارک ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حال ہی میں گرفتار کئے گئے افراد شدت پسندی کے ایجنڈا کے لئے کام کر رہے تھے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب میں شدت پسندی کے حوالہ سے گرفتار افراد میں نامور علماء، دانشور اور کاروباری …
گرفتار کئے گئے افراد شدت پسندی کے ایجنڈا پرکام کر رہے تھے، سعودی وزیر خارجہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حال ہی میں گرفتار کئے گئے افراد شدت پسندی کے ایجنڈا کے لئے کام کر رہے تھے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب میں شدت پسندی کے حوالہ سے گرفتار افراد میں نامور علماء، دانشور اور کاروباری حضرات شامل ہیں جو غیر ملکی فنڈز سے شدت پسندوں کے ایجنڈا پر کام کررہے تھے ۔ نیو یارک کے بلوم برگ ٹیلی ویژن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کی تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔ ا نہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی ذرہ بھر بھی برداشت نہ کرنے کا پرچار کرتا رہاہے اس لئے ہم دہشت گردوں کے خلاف کارراوئی بارے پرعزم ہیں ۔








