گرمیوں میں نماز جمعہ اور خطبے کا دورانیہ 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو، یو اے ای حکام

151
UAE
UAE

ابو ظہبی۔28جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ نے ملک بھر کی تمام مساجد کے آئمہ کو موسم گرما میں جمعے کا خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلامی امور نے کہا ہے کہ جمعے کی نماز اور خطبے کا دورانیہ 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو نے کے حکم پر عمل درآمد 28 جون (جمعہ)سے اکتوبر کے آغاز تک کیا جائے گا۔

اسلامی امور کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان دنوں متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کی وجہ سے جمعے کے دن مسجد آنے والے نمازیوں کی مشکلات کو کم کرنے کی خاطر کیا گیا ہے۔ اتھارٹی مساجد کی دیکھ بھال اور تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے اس لیے اس کی خواہش ہے کہ وہ مسجد میں نمازیوں کے لیے آرام دہ ماحول پیدا کرے تاکہ یہاں آنے والے نماز خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کرسکیں۔