واشنگٹن۔28جون (اے پی پی):خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ زمین کے گرد مدار میں موجود ایک ناکارہ روسی سیٹلائٹ ٹوٹ کر تقریباً ایک سوٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر خلابازوں کو تقریباً ایک گھنٹے خلائی سٹیشن کے محفوظ حصے میں پناہ لینا پڑی ۔اس کے علاوہ زمین کے گرد …
زمین کے گرد مدار میں موجود ناکارہ روسی سیٹلائٹ ٹوٹ گیا ، ناسا

مزید خبریں
واشنگٹن۔28جون (اے پی پی):خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ زمین کے گرد مدار میں موجود ایک ناکارہ روسی سیٹلائٹ ٹوٹ کر تقریباً ایک سوٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر خلابازوں کو تقریباً ایک گھنٹے خلائی سٹیشن کے محفوظ حصے میں پناہ لینا پڑی ۔اس کے علاوہ زمین کے گرد سیٹلائٹس کے مدار میں پہلے سے موجود خلائی کباڑ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ روسی ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ آر ای ایس یو آر ایس ۔ پی ون جسے 2022 میں غیر فعال قرار دیا گیا تھا کے ٹوٹنے کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیلات فوری طور پرسامنے نہیں آئیں۔
امریکی خلائی کمان نے کہا کہ ٹوٹنے والے روسی سیٹلائٹس کے ملبے سے دیگر سیٹلائٹس کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔امریکی خلائی کمانڈ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر گرین وچ مین ٹائم کے مطابق تقریباً چار بجے پیش آیا۔ ناسا کے خلائی سٹیشن کے دفتر کے مطابق یہ واقعہ خلائی سٹیشن کے قریب ایک مدار میں ہوا جس کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں موجود امریکی خلابازوں کو تقریباً ایک گھنٹے تک سٹیشن کے اندر پناہ لینی پڑی ۔روس کی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے اس واقعہ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یو ایس سپیس کمانڈ جس کے پاس سپیس ٹریکنگ ریڈارز کا اپنا عالمی نیٹ ورک ہے نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ کے 100 سے زیادہ ٹکڑوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔








