گرین پاکستان پروگرام کے تحت پانچ سالوں میں 100 ملین درخت لگانے کے ہدف میں سے پہلے سال 25 ملین درخت لگائے گئے،سینیٹر مشاہد اللہ

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ نے کہا ہے کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پانچ سالوں میں 100 ملین درخت لگانے کے ہدف میں سے پہلے سال 25 ملین درخت لگائے گئے، جنگلات اور درختوں پر مجموعی طور پر 3.652 ارب جبکہ جنگلی حیات پر 1.065 ارب روپے کی لاگت آئی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی بل منظور کروایا گیا، موسمیاتی تبدیلی کے …

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ نے کہا ہے کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پانچ سالوں میں 100 ملین درخت لگانے کے ہدف میں سے پہلے سال 25 ملین درخت لگائے گئے، جنگلات اور درختوں پر مجموعی طور پر 3.652 ارب جبکہ جنگلی حیات پر 1.065 ارب روپے کی لاگت آئی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی بل منظور کروایا گیا، موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لئے آل پاکستان پیٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ وہ جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان، پارلیمانی سیکریٹری روبینہ خورشید عالم اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام سمیت ایس ڈی پی آئی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے بھی موجود تھے۔