گریٹ ہوم میں بے سہارا مستحق بزرگ شہریوں کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، بیرسٹر عابد وحید شیخ

کراچی ۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ جو لوگ بوڑھے والدین کی خدمت کرکے ان کی دعائیں نہیں لے رہے انہیں تذکیہ نفس کرنا چاہئے، گریٹ ہوم میں بے سہارا مستحق بزرگ شہریوں کو زندگی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، سویٹ ہوم میں 4 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت …

کراچی ۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ جو لوگ بوڑھے والدین کی خدمت کرکے ان کی دعائیں نہیں لے رہے انہیں تذکیہ نفس کرنا چاہئے، گریٹ ہوم میں بے سہارا مستحق بزرگ شہریوں کو زندگی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، سویٹ ہوم میں 4 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی میں گریٹ ہوم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وہ شہری جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہو اور وہ بے سہارا زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کے لئے گریٹ ہوم کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں ادارے کا سربراہ مقرر ہوا ہوں میری خواہش تھی کی میں بے سہارا لوگوں کے دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ بزرگ شہریوں کے لئے کام کر سکوں اور اسی نیک مقصد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں گریٹ ہوم بنائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply