گزشتہ ایک روز کے دوران 265نادہندگان سے80 لاکھ91ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی، ترجمان لیسکو

103
LESCO

لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایک روز کے دوران 265نادہندگان سے80 لاکھ91ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔نادرن سرکل میں 48نادہندگان سے20 لاکھ14ہزار سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 27نادہندہ سے10 لاکھ55ہزار روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 30نا دہندگان سے10لاکھ21ہزار روپے سے زائد،ساوتھ سرکل میں 26 نادہندگان سے61ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ترجمان لیسکو کے مطابق ننکانہ سرکل میں 26 نادہندگان سے61ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 35 نادہندگان سے10لاکھ65ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 47نادہندگان سے61ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 26 نا دہندگان سے52ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔