برسلز۔1جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے کہا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 128 صحافی مارے گئے جن میں سے نصف سے زیادہ مشرق وسطیٰ میں تھے جبکہ اسرائیل نے غزہ میں ایک سال کے دوران اپنی فوجی کارروائیوں میں 56 صحافیوں کو قتل کیا۔ اردو نیوز کے مطابق آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری انتھونی بیلانگر نے جمعرات کو فرانسیسی خبر رساں …
گزشتہ سال دنیا بھر میں 128 صحافی قتل ہوئے، 533 قید میں ہیں،انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس

مزید خبریں
برسلز۔1جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے کہا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 128 صحافی مارے گئے جن میں سے نصف سے زیادہ مشرق وسطیٰ میں تھے جبکہ اسرائیل نے غزہ میں ایک سال کے دوران اپنی فوجی کارروائیوں میں 56 صحافیوں کو قتل کیا۔ اردو نیوز کے مطابق آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری انتھونی بیلانگر نے جمعرات کو فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2024 سے اب تک کیسب سے زیادہ تعداد ہے، یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ یہ ہمارے ساتھیوں کے لئے عالمی سطح پر ریڈ الرٹ ہے۔
پریس گروپ نے فلسطینی علاقوں کی صورت حال کو انتہائی خطرناک اور قابل تشویش قرار دیا ہے ۔ آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ہم نے پہلے ایسا نہیں دیکھا کہ اتنے کم وقت اور چھوٹے علاقے میں اتنی اموات ہوئی ہوں۔ یمن، یوکرین، سوڈان، پیرو ، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی صحافیوں کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آئے۔ آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری نےصحافیوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان لوگوں کے لئے ایک قسم کا ’استثنا‘ قرار دیا جو ان کےقتل میں ملوث ہیں۔ انصاف نہ ہونے کی صورت میں اس سے صحافیوں کے قاتلوں کو پنپنے کا موقع ملتا ہے۔
آئی ایف جے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت 533 صحافی قید ہیں اور یہ تعدادگزشتہ 5 سال کے دوران دو گنا سے بھی زیادہ ہوئی ہے۔ آئی ایف جے کی جانب سے مارے جانے والے صحافیوں کی گنتی رپورٹرز وداؤٹ بارڈرز سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ ان کے گنتی کے طریقہ کار میں فرق ہے۔ گزشتہ سال جان سے جانے والے صحافیوں میں 9ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کی موت مختلف حادثات کی وجہ سے واقع ہوئی۔ رپورٹرز وداؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اپنے کام کی انجام دہی کے دوران 67 صحافی مارے گئے جبکہ یونیسکو کی جانب سے یہ تعداد 93 بتائی گئی ہے۔








