گزشتہ مالی سال کے دوران گندم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ،

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے گندم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر جون 2018 ءتک پاکستان نے 1.189 ملین میٹرک ٹن گندم کی برآمدات سے236.399 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 22 ہزار688 اعشاریہ89 فیصد زیادہ ہے