اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران چمڑے کے دستانوں اور جوتوں کی ملکی برآمدات میں بالترتیب 15.4 فیصد اور 17.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات 21 کروڑ 58 لاکھ 55 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ چمڑے کے جوتوں کی …
گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران چمڑے کے دستانوں اور جوتوں کی ملکی برآمدات میں بالترتیب 15.4 فیصد اور 17.2 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران چمڑے کے دستانوں اور جوتوں کی ملکی برآمدات میں بالترتیب 15.4 فیصد اور 17.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات 21 کروڑ 58 لاکھ 55 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ چمڑے کے جوتوں کی قومی برآمدات کا حجم 9کروڑ 53 لاکھ 40 ہزر ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات سے 18 کروڑ 71 لاکھ 7ہزار ڈالر جبکہ چمڑے کے جوتوں کی برآمدات سے 8کروڑ 13 لاکھ 82ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کماگیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران چمڑے کے دستانوں اور جوتوں کی ملکی برآمدات میں 15 اور 17 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









