اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 33.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشہ مالی سال کے دوران برآمدات کا حجم 318.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال2017-18 ء کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں 238 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا …
گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 33.9 فیصد کا نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 33.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشہ مالی سال کے دوران برآمدات کا حجم 318.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال2017-18 ء کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں 238 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال2017-18 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کو قومی برآمدات میں 80.7 ملین ڈالر یعنی34 فیصد کے قریب کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








