گزشتہ پانچ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اسی دورانیہ میں برآمدات میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے،ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جولائی 2019ءسے نومبر 2019ءتک گزشتہ پانچ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اسی دورانیہ میں برآمدات میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ صنعتی وسعت اور روزگار کے نئے مواقعوں …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جولائی 2019ءسے نومبر 2019ءتک گزشتہ پانچ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اسی دورانیہ میں برآمدات میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ صنعتی وسعت اور روزگار کے نئے مواقعوں کے لئے ضروری ہے، ریڈی میڈ گارمنٹس، نیٹ ویئر اور دیگر برآمدات مقدار اور معیار دونوں میں مضبوط بڑھوتری ظاہر کر رہی ہیں۔ مشیر خزانہ نے جولائی سے نومبر 2019-20ءکے دورانیہ کی برآمدات کا چارٹ بھی شیئر کیا جس کے مطابق نیٹ ویئر میں 8.6 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس 13.19 فیصد جبکہ بیڈ ویئر میں 4.6 فیصد مقدار اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں