اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 308 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کووڈ ۔19 کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 126 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 افرادہلاک ہوئے ۔این سی او سی کی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 361 …
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 308 کیسز رپورٹ ، 58 افراد جاں بحق ،این سی او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 308 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کووڈ ۔19 کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 126 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 افرادہلاک ہوئے ۔این سی او سی کی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 361 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 483 مریض صحت یاب ہوئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 12 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہوگئی ۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82ہزار 473ہوگئی۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 22ہزار95ہو گئ۔خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 49ہزار 220ہے۔اسلام آباد میں 32ہزار 414اور بلوچستان میں 17 ہزار 440ہے، گلگت 4 ہزار719 مریض ہیں۔








