گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق، 1629زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق جبکہ 1629زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1369ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 762 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔29جون (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق جبکہ 1629زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1369ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 762 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق867 معمولی زخمیوںکو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 91 ڈرائیوز،67کم عمرڈرائیور، 589مسافراور158پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 243 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی دارالحکومت300 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد85حادثات میں 100متاثرین کے ساتھ دوسر ے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1574متاثرین میں 1232مرد اور342خواتین شامل ہیں۔

 

مزید خبریں