گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1560 کیس،52 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

94

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 52 اموات ہوئیں جن میں سے 19 اموات وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 560 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 35 فیصد,

لاہور میں 45 فیصد،ملتان میں 84 فیصد اور سرگودھا میں 40 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 43 فیصد،پشاور میں 45 فیصد،صوابی میں 43 فیصد اور سرگودھا میں 47 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 48 ہزار 836 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 781, پنجاب میں 17 ہزار 800، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 12،اسلام آباد میں 4 ہزار 305، بلوچستان میں 906,گلگت بلتستان میں 299 ٹیسٹس,

آزاد کشمیر میں 733 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 189 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 462 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 506 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 101, بلوچستان میں 32 ہزار 888, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 311, اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 287، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 73 ہزار 548،

پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار 353 اور سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 897 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 690 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 379 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

پنجاب میں 12 ہزار 595 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 525 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 922 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 348 اموات، گلگت بلتستان میں 184 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 737 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 93 لاکھ 33 ہزار 471 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 4 ہزار 154 مریض زیر علاج ہیں