گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 934ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق946زخمی ہوگئے، ترجمان ریسکیو

43
rescue 1122

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 934ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق اور 946زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے ہفتہ کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 934ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 404افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔542معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرکے گھروں کو روانہ کر دیا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 541ڈرائیوز،32کم عمرڈرائیور، 291مسافراور130پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت227متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد68حادثات میں 65متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ52حادثات میں 52متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپر رہا، ان ٹریفک حادثات کے کل962متاثرین میں 791مرد اور171خواتین شامل ہیں۔ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 744موٹرسائیکل،47آٹورکشے،120کاریں،24وین 12مسافر بسیں، 15 ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔