گلستانِ جوہر میں پریس فوٹوگرافر مسرور عابدی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کی گورننگ باڈی کے رکن سید مسرور عابدی گلستانِ جوہر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں لٹ گئے

کراچی۔ 22 جون (اے پی پی):پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کی گورننگ باڈی کے رکن سید مسرور عابدی گلستانِ جوہر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان سید مسرور عابدی سے ان کی نئی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد صحافتی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔