ریاض۔2دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی میزبانی میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس (جی ایل ایم سی) کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آئندہ سال 26 جنوری سے ریاض میں ہو گا۔ اردو نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی وزارت افرادی قوت کے زیر اہتمام 2 روزہ کانفرنس 26 سے 27 جنوری تک کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوگی۔’’فیوچر ان پروگریس‘‘کے سلوگن کے تحت …
گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کا تیسرا ایڈیشن 26 جنوری سے سعودی دارالحکومت میں شروع ہو گا

مزید خبریں
ریاض۔2دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی میزبانی میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس (جی ایل ایم سی) کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آئندہ سال 26 جنوری سے ریاض میں ہو گا۔ اردو نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی وزارت افرادی قوت کے زیر اہتمام 2 روزہ کانفرنس 26 سے 27 جنوری تک کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوگی۔’’فیوچر ان پروگریس‘‘کے سلوگن کے تحت منعقد ہونے والی یہ کانفرنس پالیسی میکرز، بزنس لیڈرز، لیبر مارکیٹ کے ماہرین اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرے گی تاکہ مستقبل کے کام میں مدد مل سکے۔
کانفرنس جدید فارمیٹ متعارف کرائے گی جس میں تخلیقی حل تیار کرنے کے لئے ہیکاتھنز اور عالمی ترجیحی موضوعات پر محققین کی قیادت میں تعلیمی مباحث شامل ہیں۔ کانفرنس میں 200 سے زیادہ سپیکرز شامل ہوں گے، 50 سے زیادہ شیڈول ایونٹس اور سیشنز میں دنیا بھر میں سات ہزار سے زیادہ افراد شرکت کریں گی ۔ کانفرنس میں لیبر مارکیٹ کے اہم چیلنجز سے نمنٹے کے لئے جدید حل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ کانفرنس بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن، ورلڈ بینک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن کے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے۔








