چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے پرامن، صاف اور شفاف انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارکان کے حلف کے بعد نئی حکومت قائم ہو چکی ہے۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات پرامن اور شفاف انعقاد کیاگیا، راجہ شہباز خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات پرامن اور شفاف انعقاد کیاگیا،ارکان کے حلف کے بعد حکومت قائم ہوچکی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا صاف شفاف انعقاد کیاگیا ہے،اس کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست سے جمع ہوں گے، 27 ستمبر کو یہاں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔اس کے صاف شفاف انعقاد کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی اصرار پر گلگت بلتستان میں انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹوں کی درستگی کی تاریخ بڑھا کر 25 جولائی کی گئی ہے۔اس لئے ووٹروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ووٹوں کی درستگی کے لئے اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں۔








