گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، وزیراعلی گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، وزیراعلی گلگت بلتستان

مزید خبریں
گلگت۔ 14 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری تیزی سے فروغ پا رہی ہے جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
پیر کو سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی پر دی جانے والی تفصیلی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ تجویز کردہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو مکمل طور پر شفاف، جامع اور قابل عمل بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ تمام میڈیا ہاؤسز کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔







