پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے جوٹیال کے ہاکی آسٹرو ٹرف گراونڈ میں دوسرے روز بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا
گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جوٹیال گراونڈ میں ٹرائلز جاری

مزید خبریں
لاہور۔15ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے جوٹیال کے ہاکی آسٹرو ٹرف گراونڈ میں دوسرے روز بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرائلز کی نگرانی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور اولمپین ناصر علی نے کی۔ٹرائلز میں 16 سے 28 سال کی عمر کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ گلگت کے مختلف معروف ہاکی کلبوں اور کالجز سے تعلق رکھنے والے درجنوں باصلاحیت اور پرعزم کھلاڑیوں نے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد نمایاں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ٹرائلز کا مقصد گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔








