گلگت بلتستان کا الیکشن تاریخی ثابت ہوگا، گلگت بلتستان کے عوام اب پی ٹی آئی کو موقع دینا چاہتے ہیں، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

79
سپریم کورٹ کا سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ بہترین ہے،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
سپریم کورٹ کا سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ بہترین ہے،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا الیکشن تاریخی ثابت ہوگا، عوام نے نواز شریف کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام اب پی ٹی آئی کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں جماعتیں گلگت بلتستان میں پانچ پانچ سال کے لئے اپنی حکومت بنا چکی ہیں، اب لوگ تیسری قوت کی جانب دیکھ رہے ہیں، وہاں وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ پذیرائی حاصل کر رہا ہے، گلگت کے عوام وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے عوام سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان انکے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں اور انکے بہترین امین ہو سکتے ہیں اور وہ آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ نہیں آزمانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام سیاسی جماعتیں بغیر کسی رکاوٹ کے انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور اپنی پالیسیوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گیلپ سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی ایک لیڈنگ جماعت ہوگی اور وہاں پر الیکشن جیتے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ سے ایسا ہی رہا ہے کہ ہارنے والے نے کبھی بھی فراخدلی سے شکست تسلیم نہیں کی اور دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن اس ملک کی جمہوری ساخت کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) اقتدار میں تھی تو اس نے انتخابی اصلاحات پر کام کیوں نہیں کیا؟۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی سیاست کو گالی سے پاک کرنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں، میڈیا اور پالیسی ساز اداروں کو مل بیٹھ کر اس حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہیئں اور بدزبانی کے کلچر کو ختم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہو رہا ہے، جو کرپٹ ہے اس کو کرپٹ ہی کہنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے اپنے دور اقتدار میں کک بیکس، کمیشن ، منی لانڈرنگ سے پیسے کمائے۔