گلگت میں 6 سالہ طالب علم نے 4 ماہ 20 دن کی مختصر مدت میں حفظِ قرآنِ مکمل کر لیا۔
گلگت میں 6 سالہ طالب علم نے 4 ماہ 20 دن میں حفظِ قرآن مکمل کر لیا

مزید خبریں
گلگت۔ 03 جولائی (اے پی پی):گلگت میں 6 سالہ طالب علم نے 4 ماہ 20 دن کی مختصر مدت میں حفظِ قرآنِ مکمل کر لیا۔ اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ کی شاخ سیدہ اُمِّ حرام، کونوداس کے چھ سالہ طالب علم حسن میر ولد مولانا سیف اللہ میر نے صرف 4 ماہ 20 دن کی مختصر مدت میں حفظِ قرآنِ مجید مکمل کر کے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس شاندار کامیابی کو شاخ سیدہ اُمِّ حرام، کونوداس کے لیے باعثِ فخر اور مسرت قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ناظمِ تعلیمات مولانا شبیر احمد، قاری عطاء الرحمن، طالب علم کے والدین اور دیگر متعلقین کو دلی مبارک باد پیش کی گئی۔بیان میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ننھے حافظِ قرآن حسن میر کو قرآنِ کریم کا سچا خادم، اس کے احکام پر عمل کرنے والا، دینِ اسلام کا مخلص داعی، اپنے والدین کے لیے صدقۂ جاریہ اور امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔








