نمائندہ۔ 02 فروری (اے پی پی):گلیات میں برف باری اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں۔ برف باری کے بعد ہیوی مشینری کےذریعے سڑکوں کی صفائی کا کام جاری ہے، ضلعی انتظامیہ گلیات میں جی ڈی اے کے ساتھ مل کر تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہے ۔
کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہیوی مشینری اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہیں، سٹرک کنارے کنسٹرکشن میٹریل کی ڈمپنگ ممنوع رہے گی تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں، سیاحوں اور اہلیان علاقہ کو سفری سہولیات کے لیے پیٹرول پمپس پر فیول کی ہمہ وقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی،
تمام سیاح اور گلیات و دیگر پہاڑی مقامات پر سفر سے قبل اپنی گاڑی کی فٹنس چیک کروائیں اور گاڑی میں فیول کی مناسب مقدار یقینی بنائیں۔گلیات مری روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی لیکن گاڑیوں کو سلیپر ی سے بچانے کے لئیے احتیاطی تدابیروں پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔