ایبٹ آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے گلیات میں سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، سٹاف کی چھٹی منسوخ کر کے انہیں فیلڈ میں رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے، گلیات میں اب تک ڈیڑھ فٹ تک برف پڑھ چکی ہے، شدید برف باری کے پیش نظر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، سیاح اترائی …
گلیات میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑھ چکی ہے، برف باری تھم جانے کے ساتھ ہی سڑکوں کو کلیئر کر دیا جائے گا

مزید خبریں
ایبٹ آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے گلیات میں سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، سٹاف کی چھٹی منسوخ کر کے انہیں فیلڈ میں رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے، گلیات میں اب تک ڈیڑھ فٹ تک برف پڑھ چکی ہے، شدید برف باری کے پیش نظر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، سیاح اترائی میں کم گیئرز اور حد رفتار کی پابندی کریں، سیاح مدد اور رہنمائی کیلئے جی ڈی اے کے کنٹرول روم کے نمبر 0992-9310423 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے ترجمان احسن حمید نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی ہے، برف باری تھم جانے کے ساتھ ہی سڑکوں کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل رضا علی حبیب کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جائے گی، سیاح صرف پٹرول گاڑی پر ہی سفر کریں۔ سیاح غلط پارکنگ سے اجتناب، اترائی کے دوران کم گئیر کا استعمال کریں۔ ترجمان جی ڈی اے احسن حمید نے بتایا کہ سیاحوں کی معاونت کیلئے جی ڈی اے کے کنٹرول روم کے نمبر 0992-9310423 پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔








