گلیات کے علاقہ زیارت معصوم میں موٹر سائیکل حادثہ،2 افراد زخمی

113
گلیات کے علاقہ زیارت معصوم میں موٹر سائیکل حادثہ،2 افراد زخمی

ایبٹ آباد۔ 30 دسمبر (اے پی پی):گلیات کے علاقہ زیارت معصوم میں موٹر سائیکل حادثے میں2 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ حادثے میں 22 سالہ بلال اور 18 سالہ توقیر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال نتھیاگلی منتقل کر دیا۔