اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہسندھ حکومت نے اپنے دس ہزار میٹرک ٹن یومیہ اجرا کے وعدے کے برعکس محض 6 ہزارمیٹرک ٹن گندم کا اجراء کیا ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ صرف یہی نہیں بلکہ دوسرے صوبوں کی نسبت سندھ کی جانب سے گندم کے اجراء میں تاخیر بھی ہوئی۔ کم اجراء کے باعث سندھ …
گندم کے کم اجراء کی وجہ سےسندھ کےعوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہسندھ حکومت نے اپنے دس ہزار میٹرک ٹن یومیہ اجرا کے وعدے کے برعکس محض 6 ہزارمیٹرک ٹن گندم کا اجراء کیا ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ صرف یہی نہیں بلکہ دوسرے صوبوں کی نسبت سندھ کی جانب سے گندم کے اجراء میں تاخیر بھی ہوئی۔ کم اجراء کے باعث سندھ کےعوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ20 کلو آٹے کی قیمت 22 اکتوبر کو 1036 روپے سے 26 نومبر 979 روپے پر آ گئی ،یہ کمی اور بھی زیادہ ہو سکتی تھی اگر سندھ حکومت نے بھی قیمتوں میں پنجاب جتنی کمی کی ہوتی جہاں اوسط قیمت 860 روپے ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں آٹے کی اوسط قیمت 979 روپے جبکہ سندھ میں یہ1061 روپے ہے۔









