گندھارا انڈسٹریز کے منافع میں تین ماہ کے دوران937 فیصد اضافہ

77
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):گندھارا انڈسٹریز کے منافع میں 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 937فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

کمپنی کےمالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2024 کیلئے گندھارا انڈسٹریز کا منافع639ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران کمپنی نے 61.6ملین روپے منافع کمایا تھا ۔

اس طرح 2023کے مقابلہ میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران گندھارا انڈسٹریز کے منافع میں 577.4ملین روپے یعنی 937فیصدسے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔