گوادر پورے خطے کے لئے معاشی مرکز بن رہا ہے، حکام پلاننگ کمیشن

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) سی پیک چین پاکستان کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے، گوادر پورے خطے کے لئے معاشی مرکز بن رہا ہے۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق رواںسال پاکستان چین نے صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیا ہے، سی پیک کے تحت جائنٹ وینچرز وپاکستانی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ سی پیک …

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) سی پیک چین پاکستان کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے، گوادر پورے خطے کے لئے معاشی مرکز بن رہا ہے۔پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق رواںسال پاکستان چین نے صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیا ہے، سی پیک کے تحت جائنٹ وینچرز وپاکستانی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ سی پیک صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا، باہمی اتفاق سے ٹیکسٹائل، پیٹرو کیمیکلز و آئرن اینڈ سٹیل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات پاکستان میں کاروبار کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کیلئے پالیسی اصلاحات کررہی ہے۔ سماجی و معاشی شعبے میں تعاون کا اجراء جس کے تحت زراعت، تعلیم، صحت، غربت کے خاتمے، آبنوشی و فنی تربیت کے منصوبے جلد از جلد عملی بنائے جارہے ہیں۔ اس شعبے کے منصوبوں سے ملک کے پسماندہ علاقوں میں ترقی کا عمل شروع ہوگا۔

مزید خبریں