گوادر کی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز، ریلوے کے ایم ایل ون لائن کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبوں پر کام تیز ی سے جاری

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کے تحت گوادر کی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز، ریلوے کے ایم ایل ون لائن کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبوں پر کام تیز ی سے جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان اور چین موسمیاتی تبدیلی، آبی انتظام، جنگلات اور آلودگی سے پاک ماحول کی بحالی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کے تحت گوادر کی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز، ریلوے کے ایم ایل ون لائن کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبوں پر کام تیز ی سے جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان اور چین موسمیاتی تبدیلی، آبی انتظام، جنگلات اور آلودگی سے پاک ماحول کی بحالی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔ روزگار ملنے کے علاوہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سڑکوں اور دیگر سہولیات کی تعمیر سے ہونے والے معاشی سرگرمی کی وجہ ملک کی فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور لوگوں کی قوت خرید بھی بڑھے گی۔ چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات، معیشت کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان سماجی شعبوں میں بھی تعلقات بڑھتے جا رہے ہیں۔ 22 ہزار پاکستانی طلب علم سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف مضامین میں چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

مزید خبریں