گوار اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 20.3 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):گوار اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 20.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران گوار اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 20.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔مئی 2022 کے دوران 1.05 ارب روپے کا گوار …

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):گوار اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 20.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران گوار اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 20.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔مئی 2022 کے دوران 1.05 ارب روپے کا گوار برآمد کیا گیا جبکہ مئی 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 1.27 ارب روپے رہا ۔ اس طرح گوار کی برآمدت میں سالانہ بنیادوں پر 20.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔