گوجرانوالہ،سال 2023کے دورا ن موصول ہونیوالی 1لاکھ 94ہزار شکایات میں سے 85.4فیصد کاازالہ یقینی بنایاگیا ،وفاقی محتسب

112
Ejaz Ahmad Qureshi
Ejaz Ahmad Qureshi

گوجرانوالہ۔ 10 جنوری (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے سال2023ء کے دوران ایک لا کھ93ہزار28 شکا یات کے فیصلے کئے جو گزشتہ سال سے22 فیصد زیا دہ ہیں جبکہ اس سال ایک لا کھ 94 ہزار99 شکا یات موصول ہو ئیں۔85.4 فیصد فیصلوں پرعملدرآمد بھی ہوگیا ہے ہم نے اپنے فیصلوں پر 100فیصد عملد رآمد کا تہیہ کر رکھا ہے۔سال کے دوران ہما رے انسو سٹی گیشن افسران نے ملک کے دور دراز علا قوں میں خود جا کر 3149 شکا یات کے فیصلے کئے جس سے شکا یت کنند گان کو سفر کی صعو بت بھی نہیں اٹھا نا پڑ ی اور انہیں گھر کی دہلیز پر انصاف مل گیا۔

عنقر یب ملک کے دور دراز علاقوں میں مز ید علا قا ئی دفا تر کھولنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ادارے کے انو سٹی گیشن افسران اور وفاقی سر کا ری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو کم سے کم وقت میں یقینی بنا نے کیلئے اقدا ما ت اٹھا ئیں، فیصلوں پر عملد رآ مد میں تاخیر برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

انہوں نے بتا یا کہ گیا رہ ستمبر کو ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن) اے او اے(کی جنر ل اسمبلی کے اجلا س میں پا کستان کے وفاقی محتسب کو 04 سال کیلئے متفقہ طور پر اے او اے کا صدر منتخب کیا گیا جو پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔