گوجرانوالہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورواورممبرصوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ حافظ آباد کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سپورٹ سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ حافظ آباد کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن یونٹ حافظ آباد یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے کام کرے گااوربےسہارااورلاوارث بچوں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم ہوں گی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ حافظ آباد میں بچوں کےتحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کاکہنا تھا کہ حافظ آباد میں عوامی آگاہی مہم چلائی جائےگی جس کی بدولت بچوں سے زیادتی اوراستحصال کےواقعات میں کمی آئے گی۔ان کاکہناتھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیوروکا دائرہ کار پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے مختلف سیکشنزکا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق’چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسیف زاہدہ منظور، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام عثمان اکرم اور مختلف محکموں کے نمائندوں سمیت دیگر موجود تھے