گوجرانوالہ ،مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے، 1 خطرناک ڈاکو ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ ،مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے، 1 خطرناک ڈاکو ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ۔ 23 جون (اے پی پی):گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے عمل میں آئے جن میں 1 خطرناک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق تھانہ کھیالی پولیس کو پولیس مقابلہ کا سامنا ہوا جس میں خطرناک بین الاضلاعی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھیالی پولیس نے مقابلہ کے دوران نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ناکہ پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک خطرناک ڈاکو کی شناخت ندیم عرف ڈیمری کے نام سے ہوئی، جو تھانہ کھیالی میں درج راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اور گوجرانوالہ و شیخوپورہ میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور چوری سمیت 60 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد برآمد ہوا جبکہ دو ہمراہی ساتھی فرار ہو گئے,ہلاک ڈاکو گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی اور چوری جیسی 60 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ایک اور مقابلہ تھانہ صدر کامونکی پولیس کو عمل۔میں آیا جس دوران راہزنی و چوری اور موٹر سائیکل چوری کے درجن سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان عمران اور عرفان گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار، کیئے گئے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔
تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی اور منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم شعیب عرف شیبو ڈان کو گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا جبکہ ہمراہی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ پر امن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔









