پشاور۔ 24 نومبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ گورنرخیبرپختونخوا کے دفترسے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے دھماکہ کے زخمیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات …
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی
پشاور۔ 24 نومبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ گورنرخیبرپختونخوا کے دفترسے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے دھماکہ کے زخمیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔
گورنر نے کہا کہ ایف سی کے بہادر زخمی اہلکاروں کا بلند حوصلہ و عزم قابل تحسین ہے، دہشتگردوں نے صوبہ کے امن پر ایکبار پھر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، پشاور حملہ میں بھی افغان شہریوں کے نام سامنے آئے ہیں، حملہ میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔









