پشاور۔10مارچ (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان اوروزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے اتوارکے روزگورنرہاوس پشاورمیں ملاقات کی ۔ ملاقات میںخیبرپختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں امن وامان کی صورتحال ، گڈگورننس ،حکومتی پالیسیوں اورفیصلوں پرعملدرآمد سمیت عوامی مفادات کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔ گورنرہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں قیادت نے قبائلی اضلاع میں عوام کوملک کے دیگر حصوں کی طرح تمام تر سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی سکیموں کے آغازاورقبائلی اضلاع کو ترقی یافتہ …
گورنرشاہ فرمان اوروزیراعلی محمودخان کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔10مارچ (اے پی پی)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان اوروزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے اتوارکے روزگورنرہاوس پشاورمیں ملاقات کی ۔ ملاقات میںخیبرپختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع میں امن وامان کی صورتحال ، گڈگورننس ،حکومتی پالیسیوں اورفیصلوں پرعملدرآمد سمیت عوامی مفادات کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔ گورنرہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں قیادت نے قبائلی اضلاع میں عوام کوملک کے دیگر حصوں کی طرح تمام تر سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی سکیموں کے آغازاورقبائلی اضلاع کو ترقی یافتہ علاقوں کی فہرست میں کھڑا کرنے پراپنے عزم اوریقین کااظہارکیا۔ ملاقات میں صوبہ کے عوام کااعتماد برقراررکھنے اور صوبہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے پربھی غوروخوض کیا گیا۔








