اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کے بیٹے محمد نعمان خان جمالی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، صوبائی رہنماء مالاکنڈ ڈویژن کے صدر ملک عظمت خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف مکاتب فکر …
گورنرفیصل کریم کنڈی کی سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کے بیٹے محمد نعمان خان جمالی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، صوبائی رہنماء مالاکنڈ ڈویژن کے صدر ملک عظمت خان بھی انکے ہمراہ تھے۔
ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر نے نوبیاہتا جوڑے اور انکے اہل خانہ کو شادی کی مبارکباد دی اور ازدواجی زندگی میں برکت اور خوشی کی دعا بھی کی۔








