کوئٹہ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پنجگور کے علاقےخداآبادان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں7مزدور کے جاں بحق اور ایک مزدور کے زخمی پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔
گورنر مندوخیل نے سوگوار خاندانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے زخمی مزدور کو فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہم کسی صورت بلوچستان کے پرامن صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔