گورنر خیبرپختونخوا اسپورٹس ایوارڈزکی تقریب ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نوجوان کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے

پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے پہلی مرتبہ گورنر خیبرپختونخوا اسپورٹس ایوارڈزکی تقریب بدھ کے روزگورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہوا۔ترجمان گورنرہاؤس پشاور کے مطابق ایوارڈز تقریب میں صوبہ کے ہونہار کھلاڑی، والدین،تقریب کے اسپانسر اور انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایوب زکوڑی، ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں میں ایوارڈز …

پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے پہلی مرتبہ گورنر خیبرپختونخوا اسپورٹس ایوارڈزکی تقریب بدھ کے روزگورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہوا۔ترجمان گورنرہاؤس پشاور کے مطابق ایوارڈز تقریب میں صوبہ کے ہونہار کھلاڑی، والدین،تقریب کے اسپانسر اور انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایوب زکوڑی، ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔

گورنر خیبرپختونخوا اسپورٹس ایوارڈز حاصل کرنیوالوں میں مقامی، ملکی و عالمی سطح پر مختلف کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مرد و خواتین شامل تھے۔تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا نے اسپورٹس جرنلسٹس، اسپورٹس کوچز کو بھی ایوارڈز اور سوونئیر پیش کئے۔اطلس خان،محب اللہ خان،بلال مروت،سلمیٰ فیض سمیت دیگرکھلاڑیوں کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ بھی دیے گئے۔تقریب میں ایوارڈز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں اور انکے والدین نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر گورنر خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں گورنرخیبرپختونخوانے اڈاپٹ اےایپلیکیشن کا افتتاح بھی کیا۔گورنرخیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوارڈز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں، کوچز، والدین کو مبارکباد دی اورکہاکہ صوبے کے ہونہار کھلاڑی نہ صرف پاکستان بلکہ خیبر پختونخوا کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں ، نوجوان کھلاڑیوں کی کامیابیاں ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہے۔

گورنرنے کہاکہ نوجوان ٹیلنٹ کی ہر ممکن سرپرستی کی جائے گی،صوبے میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کیے جائیں گے۔ صوبہ کے ہونہار نوجوانوں کو مجھ سمیت تمام حکومتی نمائندوں کی توجہ کی ضرورت ہے۔گورنرنے کہاکہ گورنرہاؤس باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہر سطح پر معاونت اور رہنمائی جاری رکھے گا، گورنر ہاؤس نوجوانوں کی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا میں صوبہ کا مثبت امیج اجاگر کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور تمام بزنس کمیونٹی کا شکرگزار ہوں کہ وہ نوجوانوں کی سرپرستی کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ اڈاپٹ اے پلیئر اقدام کامقصد معاشی مشکلات کے شکارباصلاحیت کھلاڑیوں کی معاونت کرناہے تاکہ وہ بھی اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کانام روشن کرسکیں۔