گورنر خیبرپختونخوا سے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات، فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
گورنر خیبرپختونخوا سے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ڈائریکٹر خیبرپختونخوا اقلیم اورکزئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 23 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ڈائریکٹر خیبرپختونخوا اقلیم اورکزئی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی ۔
گورنر ہاوس پشاورکے تر جمان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے گورنر کو بتایا کہ پشاور میں چار مقامات اور خیبرپختونخوا میں چار اضلاع میں دستر خوان لگائے جاتے ہیں جبکہ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات پر بھی کام جاری ہے ۔انہوں نے گورنر کو مختلف سماجی سرگرمیوں کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت لائق ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کو خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی جانب بھی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں وویمن امپاورمنٹ کے حوالہ سے سماجی تنظیموں سمیت معاشرے کے ہر طبقہ کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے فلاحی سرگرمیوں کے فروغ میں ٹرسٹ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








