گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض نے ملاقات کی ۔ملاقات میں کشمیر کی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی رہنما چوہدری ریاض کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض نے ملاقات کی ۔ملاقات میں کشمیر کی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ کشمیر کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریہ ،اصولوں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے معترف ہیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔








