پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخوا خالد عنایت اللہ نے ملاقات کی ۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹ بہزاد سردار بھی موجود تھے ۔ملاقات میں صوبہ کے متعدد اضلاع میں نادرا دفاتر کا دائرہ کار بڑھانے پر مشاورت کی گئی ۔ ملاقات میں بٹ خیلہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نادرا دفتر کے قیام پر …
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخوا کی ملاقات، نادرا دفاتر کا دائرہ کار بڑھانے پر مشاورت کی گئی

مزید خبریں
پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخوا خالد عنایت اللہ نے ملاقات کی ۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹ بہزاد سردار بھی موجود تھے ۔ملاقات میں صوبہ کے متعدد اضلاع میں نادرا دفاتر کا دائرہ کار بڑھانے پر مشاورت کی گئی ۔ ملاقات میں بٹ خیلہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نادرا دفتر کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر درگئی ، پہاڑ پور ، پنیالہ میں نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹرکے قیام پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،۔
ڈی جی نادرا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نادرا دفتر کے قیام کے لیے اراضی کے حصول میں ہونے والی پیش رفت اور ٹانک نادرا دفتر کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ ملاقات میں جنوبی اضلاع میں چھبیس اور ڈیرہ اسماعیل خان میں یارک ، پوٹہ اور کوکار میں جدید سہولیات سے آراستہ سیٹزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ،ملاقات میں کرک میں نادرا سہولیات کا دائرہ بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








