گورنر خیبرپختونخوا سے ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان پشاور عبدالمجید بلوچ کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا سے ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان پشاور عبدالمجید بلوچ کی ملاقات

پشاور۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کو ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان پشاور عبدالمجید بلوچ سے ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا دور میں ریڈیو پاکستان کی اہمیت اور افادیت پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بطور سٹیٹ میڈیا اہمیت اور افادیت آج بھی اسی طرح قائم و دائم ہے۔

انھو ں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے تک رسائی اور صحیح اطلاعات و معلومات کی فراہمی بنیادی ضرورت ہے۔ انھوں نے معاشرتی تعمیر و ترقی اور قوم کی فکری اور نظریاتی تربیت و کردار سازی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہا۔