گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین میر عبدالمجید ابڑو کی ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےجاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین میر عبدالمجید ابڑو کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےجاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر عبدالمجید ابڑو نے ملاقات کی۔
معروف سیاسی و سماجی شخصیت نذیر ابڑو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بین الصوبائی امور اور مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ قومی یکجہتی،جمہوری اقدار اورعوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کا باہمی رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حقوق بلوچستان کے حوالہ سے مثبت کردار ادا کیا بلوچستان کی ترقی کے لئے پارٹی قیادت کی کاوشوں کی وجہ سے وہاں پیپلز پارٹی کو عوامی پزیرائی ملی۔ملاقات میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔گورنر نے میر عبد المجید ابڑو کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔







