گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تلاش دیر لوئر سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات،مسائل اور ترقیاتی ضروریات بارے آگاہ کیا

پشاور۔ 27 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعرات کے روز تلاش دیر لوئر سے نوابزادہ کامران زیب خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وفد میں ملک برکت خان، رضا خان، گل خان، عطاء اللہ خان اور پرنسپل آفتاب عالم خان شامل تھے۔پارٹی رہنما فضل حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفد نے …

پشاور۔ 27 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعرات کے روز تلاش دیر لوئر سے نوابزادہ کامران زیب خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وفد میں ملک برکت خان، رضا خان، گل خان، عطاء اللہ خان اور پرنسپل آفتاب عالم خان شامل تھے۔پارٹی رہنما فضل حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

وفد نے علاقے میں سوئی گیس ، پی ٹی سی ایل اور دیگر وفاقی محکموں سے متعلق عوامی مسائل، درپیش چیلنجز اور ترقیاتی ضروریات سے گورنر کو آگاہ کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے تمام مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ تلاش دیر لوئر کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت ہماری ترجیحات میں شامل ہے، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کا خصوصی دلچسپی لینے اور فوری احکامات جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں