گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات، علاقائی حالات، مذہبی ہم آہنگی اور ملک کو درپیش چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا

پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی و بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی۔ تر جمان گونر ہائوس پشاورکے مطابق ملاقات میں علاقائی حالات، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے افغانستان کے حالیہ رویّے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ …

پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی و بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی۔ تر جمان گونر ہائوس پشاورکے مطابق ملاقات میں علاقائی حالات، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے افغانستان کے حالیہ رویّے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اس پر احسانات کیے مگر افسوس آج انہی کے شر کا نشانہ بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین سے چار گھنٹے کی حالیہ جنگ نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا جس کے بعد وہ ایک بار پھر افغانستان میں اپنے پرانے رابطے اور سازشی جال بحال کر کے سرگرم ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ خود افغانستان کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

گورنر نے کہا کہ پاکستان میں ہردہشت گردی میں افغانستان ملوث ہے جس کی پشت پناہی بھارت اور اسرائیل کررہے ہیں مگر افواج پاکستان اور عوام متحد ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں ۔انہوں نے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی قیادت قومی اتحاد کے لیے مثبت کردار ادا کرےاختلافات کو بھڑکانے کی بجائے اتحاد اور برداشت کے بیانیے کو فروغ، نوجوانوں اور عوام میں اشتعال کے بجائے ذمہ داری اور صبر کا پیغام عام کیا جائے۔