گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ارشد چوہان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ارشد چوہان کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ارشد چوہان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے مرحومہ کی وفات پر ارشد چوہان ، ان کے والد اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اوربلندی درجات کی دعا کی۔








