گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی صاحبزادہ سلطان محمد علی کو انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صاحبزادہ سلطان محمد علی کو انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن (آئی ٹی پی ایف)کا نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صاحبزادہ سلطان محمد علی کو انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن (آئی ٹی پی ایف)کا نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ عمان میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں 36 میں سے 27 ممالک نے صاحبزادہ سلطان محمد علی کے حق میں ووٹ دیا ،یوں صاحبزادہ سلطان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا پرچم نیزہ بازی کے میدان میں بلند کیا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ان کے دورِ صدارت میں پاکستان ٹیم نے مجموعی طور پر تین سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔صاحبزادہ سلطان محمد علی ایشین ٹینٹ پیگنگ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن 48 ممالک پر مشتمل ایک عالمی ادارہ ہےجس میں پاکستان کی نمائندگی اور قیادت کا کردار مزید مستحکم ہو گیا ہے۔صاحبزادہ سلطان محمد علی کی بطور نائب صدر تقرری سے نہ صرف پاکستان میں نیزہ بازی کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی ملک کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہوگا۔