گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےٹانک جنڈولہ روڈ پر پولیس پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
گورنر خیبرپختونخوا کی ٹانک جنڈولہ روڈ پر پولیس پر حملہ کی مذمت ، اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی

مزید خبریں
پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےٹانک جنڈولہ روڈ پر پولیس پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر نے مبینہ طور پر آئی ای ڈی حملہ میں شہید پولیس اہلکاروں کو ملک کا فخر قرار دیتے ہوئے شہداکے اہل خانہ اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے واقعہ میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہرممکن طبی امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔








