گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور کے دوسرے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور کے دوسرے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جمعرات کو خیبرپختونخوا ہاو¿س اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے 3نئے ممبران کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی جن میں ڈاکٹر سہیل نقوی، نورجہان اور عبدالغفور شامل ہیں جبکہ اسکے علاوہ …

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور کے دوسرے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جمعرات کو خیبرپختونخوا ہاو¿س اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے 3نئے ممبران کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی جن میں ڈاکٹر سہیل نقوی، نورجہان اور عبدالغفور شامل ہیں جبکہ اسکے علاوہ ایگزیکٹو کونسل، اکیڈیمک کونسل اور سلیکشن بورڈ کے ارکان کو بھی منتخب کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید عالمی طرز پر مبنی اعلیٰ تعلیم دے کر ہی ملک میں صنعتی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو عالمی طرز پر مبنی اعلیٰ تعلیم کی سہولیات مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک معدنیات اور زراعت کے شعبے میں خود کفیل ہے اور ان دونوں شعبوں میں عالمی طرز پر مبنی ریسرچ وقت کی اشد ضرورت ہے ان دونوں شعبوں میں بہتری سے ملک کے زرمبادلہ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور یہ ہماری معیشت میں ایک انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اجلاس میں چیئرپرسن ایڈوائزری بورڈ آف انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عطاءالرحمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر پاک۔آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نصیر علی خان، جسٹس (ر) نثار حسین،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم علی قادرصافی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد صدیق کے علاوہ دیگر بورڈ آف گورنرز کے ممبران نے خصوصی شرکت کی۔